کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی اپنی نماز میں ضرورت کے لیے دائیں اور بائیں چل سکتا ہے
حدیث نمبر: 2355
حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " اسْتَفْتَحْتُ الْبَابَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي تَطَوُّعًا ، وَالْبَابُ فِي الْقِبْلَةِ ، فَمَشَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ يَسَارِهِ حَتَّى فَتَحَ الْبَابَ ، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الصَّلاةِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ میں نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نفل نماز ادا کر رہے تھے۔ دروازہ قبلہ کسی سمت میں ہی تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں طرف سے یا شاید بائیں طرف سے چلتے ہوئے آئے اور دروازہ کھول دیا۔ پھر آپ اپنی نماز کی طرف واپس چلے گئے۔