کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ نماز میں ہلکا عمل کرنے والے کی نماز فاسد ہوتی ہے
حدیث نمبر: 2350
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَعْمَى ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى شَيْطَانًا وَهُوَ فِي الصَّلاةِ ، فَأَخَذَهُ فَخَنَقَهُ حَتَّى وَجَدَ بَرْدَ لِسَانِهِ عَلَى يَدِهِ ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْلا دَعْوَةُ أَخِي سُلَيْمَانَ ، لأَصْبَحَ مُوثَقًا حَتَّى يَرَاهُ النَّاسُ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران شیطان کو دیکھا آپ نے اسے پکڑا اور اس کا گلا دبایا، یہاں تک کہ آپ نے اس کی زبان کی ٹھنڈک کو اپنے دست اقدس پر محسوس کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میرے بھائی سیدنا سلیمان علیہ السلام کی دعا نہ ہوتی، تو وہ (شیطان) بندھا ہوا ہوتا، یہاں تک کہ لوگ اسے دیکھ لیتے۔