کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی کیفیت کا ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا رات کو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہمارے بیان کردہ وقت میں کیسے سوتی تھیں
حدیث نمبر: 2348
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كُنْتُ أَمُدُّ رِجْلَيَّ فِي قِبْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي ، فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي فَرَفَعَتْهُمَا ، وَإِذَا قَامَ رَدَدْتُهُمَا " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبلہ کی سمت والے حصے میں اپنے پاؤں پھیلا لیتی تھی۔ آپ اس وقت نماز ادا کر رہے ہوتے تھے جب آپ سجدے میں جانے لگتے تھے، تو مجھے ہلا دیتے تھے۔ میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی تھی، پھر جب آپ کھڑے ہو جاتے تو میں انہیں دوبارہ پھیلا دیتی تھی۔