کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو ہمارے بیان کردہ کی اجازت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 2296
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُصَلِّي أَحَدُنَا فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ ؟ " ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لِلَّذِي سَأَلَهُ : أَتَعْرِفُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، هُوَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَثِيَابُهُ مَوْضُوعَةٌ عَلَى الْمِشْجَبِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! کیا ہم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز ادا کر سکتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم سب کے پاس دو کپڑے ہیں؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس شخص سے یہ فرمایا جس نے ان سے یہ سوال کیا تھا، کیا تم ابوہریرہ کو جانتے ہو؟ بعض اوقات وہ ایک کپڑے میں نماز ادا کر رہا ہوتا ہے حالانکہ اس کے کپڑے کھونٹی پر لٹکے ہوئے ہوتے ہیں۔