کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ آدمی پر لازم ہے کہ وہ اپنی نماز کو مکمل کرنے کا قصد کرے اور اس میں ادھر ادھر دیکھنے سے بچے
حدیث نمبر: 2287
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الالْتِفَاتِ فِي الصَّلاةِ ، فَقَالَ : " إِنَّمَا هُوَ اخْتِلاسٌ يَخْتَلِسُهُ الشَّيْطَانُ مِنْ صَلاةِ الْعَبْدِ " ، مِنْ حَدِيثِ الْبَصْرَةِ ، عَنْ مِسْعَرٍ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز کے دوران ادھر اُدھر توجہ کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: شیطان اس طرح سے بندے کی نماز کو اچک لیتا ہے۔ یہ روایت مسعر کے حوالے سے منقول ہے۔