کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے دوران ناپسندیدہ اور ناپسندیدہ نہ ہونے والے اعمال کا بیان - اس وجہ کا ذکر جس کی بنا پر نماز میں اختصار سے منع کیا گیا
حدیث نمبر: 2286
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " الاخْتِصَارُ فِي الصَّلاةِ رَاحَةُ أَهْلِ النَّارِ " ، قَالَ : أَبُو حَاتِمٍ : يَعْنِي فِعْلَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى ، وَهُمْ أَهْلُ النَّارِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” نماز کے دوران پہلو پر ہاتھ رکھنا اہل جہنم کا راحت حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ یہ یہودیوں اور عیسائیوں کا طرز عمل ہے اور وہ لوگ اہل جہنم ہیں۔