کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - مأموم کے رکوع اور سجدے میں امام سے آگے نکلنے سے منع کرنے کا ذکر
حدیث نمبر: 2230
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، سَمِعَ مُعَاوِيَةَ ، عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ وَلا بِالسُّجُودِ ، فَإِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ ، وَإِنِّي مَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ حِينَ أَرْكَعُ ، تُدْرِكُونِي بِهِ حِينَ أَرْفَعُ ، وَمَا سَبَقْتُكُمْ بِهِ حِينَ أَسْجُدُ ، تُدْرِكُونِي بِهِ حِينَ أَرْفَعُ " .
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے منبر پر یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ” تم لوگ مجھ سے پہلے رکوع یا سجدے میں جانے کی کوشش نہ کرو کیونکہ میرا وزن زیادہ ہو گیا ہے۔ رکوع میں جاتے ہوئے میں تم سے پہلے جاؤں گا، تو تم مجھے اس وقت پا لو گے جب میں رکوع سے سر اٹھاؤں گا اور تم سے پہلے، جب میں سجدے میں جاؤں گا، تو تم مجھے اس وقت پا لو گے۔ جب میں (سجدے سے سر کو) اٹھاؤں گا ۔“