کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کا بیان کہ عورت کی نماز جتنی زیادہ پردے میں ہو، اس کا اجر اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2217
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُوَيْدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَمَّتِهِ أُمِّ حُمَيْدٍ امْرَأَةِ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ ، أَنَّهَا جَاءَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أُحِبُّ الصَّلاةَ مَعَكَ . قَالَ : " قَدْ عَلِمْتُ أَنَّكِ تُحِبِّينَ الصَّلاةَ مَعِي ، وَصَلاتُكِ فِي بَيْتِكَ خَيْرٌ مِنْ صَلاتِكِ فِي حُجْرَتِكِ ، وَصَلاتُكِ فِي حُجْرَتِكِ خَيْرٌ مِنْ صَلاتِكِ فِي دَارِكِ ، وَصَلاتُكِ فِي دَارِكِ خَيْرٌ مِنْ صَلاتِكِ فِي مَسْجِدِ قَوْمِكِ ، وَصَلاتُكِ فِي مَسْجِدِ قَوْمِكِ خَيْرٌ مِنْ صَلاتِكِ فِي مَسْجِدِي " . قَالَ : فَأَمَرَتْ ، فَبُنِيَ لَهَا مَسْجِدٌ فِي أَقْصَى شَيْءٍ مِنْ بَيْتِهَا وَأَظْلَمِهِ ، وَكَانَتْ تُصَلِّي فِيهِ حَتَّى لَقِيَتِ اللَّهَ جَلَّ وَعَلا .
عبداللہ بن سوید انصاری اپنی پھوپھی سیدہ ام حمید کے حوالے سے نقل کرتے ہیں۔ یہ سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں وہ بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! مجھے آپ کی اقتداء میں نماز ادا کرنا پسند ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس بات کا پتہ ہے، تم میری اقتداء میں نماز ادا کرنے کو پسند کرتی ہو تاہم تمہارا گھر (کے اندرونی حصے) میں نماز ادا کرنا تمہارے اپنے حجرے (باہر کے قریب والے کمرے) میں نماز ادا کرنے سے بہتر ہے اور تمہارے اپنی بیٹھک میں نماز ادا کرنا تمہارا اپنی بیٹھک میں نماز ادا کرنے سے بہتر ہے اور تمہارا اپنے محلے میں نماز ادا کرنا تمہاری اپنی قوم کی مسجد میں نماز ادا کرنے سے بہتر ہے اور تمہارا اپنی قوم کی مسجد میں نماز ادا کرنا تمہارا میری مسجد میں نماز ادا کرنے سے بہتر ہے۔ راوی کہتے ہیں: اس خاتون کی ہدایت کے تحت اس کے لیے گھر کے سب سے دور دراز کے اور تاریک ترین کونے میں نماز کے لیے جگہ مخصوص کی گئی اور وہ خاتون زندگی بھر اسی جگہ پر نماز ادا کرتی رہی۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصلاة / حدیث: 2217
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق الرغيب» (1/ 134 - 135). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث قوي، عبد الله بن سويد الأنصاري ترجمة البخاري 5/ 109، فلم يذكر فيه جرحا ولا تعديلا، ذكره المؤلف في «الثقات» 5/ 95، وقد توبع، وباقي السند رجاله ثقات رجال الصحيح.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2214»