کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اگر عورت تنہا ہو تو اسے مردوں کی صفوں کے پیچھے تنہا اپنے امام کی اقتداء میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے، اسے اس مقام سے آگے نہ جانا چاہیے
حدیث نمبر: 2205
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ جَدَّتَهُ مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ ، فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ : " قُومُوا فَلأُصَلِّيَ لَكُمْ " . قَالَ أَنَسٌ : فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لِي قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ ، فَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَصَفَفْتُ أَنَا وَالْيَتِيمُ وَرَاءَهُ ، وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا ، فَصَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ انْصَرَفَ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ان کی نانی سیدہ ملیکہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی اس کھانے کے لیے جو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھا لیا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اٹھو تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں اٹھ کر چٹائی کی طرف گیا جو زیادہ استعمال کی وجہ سے سیاہ ہو چکی تھی۔ میں نے اسے پانی کے ساتھ دھویا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہوئے میں نے اور دوسرے لڑکے نے آپ کے پیچھے صف بنائی اور بوڑھی خاتون ہمارے پیچھے کھڑی ہوئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعات نماز پڑھانے کے بعد نماز ختم کر دی۔