کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کو نماز دوبارہ پڑھنے کا حکم اس لیے دیا کیونکہ وہ مأموم ہونے کے باوجود اس جیسے نمازی سے متصل نہ تھا
حدیث نمبر: 2200
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، قَالَ : أَخَذَ بِيَدِي زِيَادُ بْنُ أَبِي الْجَعْدِ ، وَنَحْنُ بِالرَّقَّةِ ، فَأَقَامَنِي عَلَى شَيْخٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ ، يُقَالُ لَهُ : وَابِصَةُ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي هَذَا الشَّيْخُ : " أَنَّ رَجُلا صَلَّى خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحْدَهُ ، لَمْ يَتَّصِلْ بِأَحَدٍ ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ الصَّلاةَ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ هِلالُ بْنُ يَسَافٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ ، وَسَمِعَهُ مِنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ وَابِصَةَ، وَالطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ .
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں: زیاد بن ابوجعد نے میرا ہاتھ پکڑا ہم اس وقت ” رقہ “ میں موجود تھے۔ انہوں نے مجھے بنواسد سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ شخص کے پاس لا کر کھڑا کیا۔ ان کا نام سیدنا وابصہ بن معبد تھا۔ زیاد نے یہ بتایا، اس بزرگ نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے۔ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اکیلے کھڑے ہو کر نماز ادا کی وہ کسی دوسرے کے ساتھ (صف میں) کھڑا نہیں ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نماز دوبارہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ روایت ہلال بن یساف نے عمرو بن راشد کے حوالے سے وابصہ بن معبد سے سنی ہے۔ اور انہوں نے یہ روایت زیاد کے حوالے سے سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔ تو اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصلاة / حدیث: 2200
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن في الشواهد، رجاله ثقات غير زياد بن أبي الجعد، فقد ذكره المؤلف في «الثقات»، وروى عنه اثنان، وحصين: هو ابن عبد الرحمن السلمي.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2197»