کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ پہلی صف کو مکمل کیا جائے پھر اس کے بعد والی کو، کیونکہ اس کا استعمال فرشتوں کے عمل کی مانند ہے
حدیث نمبر: 2154
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ ، فَقَالَ : " أَلا تَصُفُّونَ كَمَا تَصُفُّ الْمَلائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؟ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَكَيْفَ تَصُفُّ الْمَلائِكَةُ عِنْدَ رَبِّهِمْ ؟ . قَالَ : " يُتِمُّونَ الصُّفُوفُ الأُوَلَ ، وَيَتَرَاصُّونَ فِي الصَّفِّ " .
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اس طرح صف کیوں نہیں بناتے ہو، جس طرح فرشتے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں صف بناتے ہیں۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! فرشتے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں کیسے صف بناتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پہلے وہ پہلی صف کو مکمل کرتے ہیں اور پھر باقی صف کے درمیان خلا نہیں رہنے دیتے۔