کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کا استحباب کہ نمازی جماعت کے مساجد میں ستون کی طرف نماز پڑھے
حدیث نمبر: 2152
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالا : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، أَنَّهُ كَانَ يَأْتِي مَعَ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، إِلَى سُبْحَةِ الضُّحَى ، فَيَعْمِدُ إِلَى الأُسْطُوَانَةِ ، فَيُصَلِّي قَرِيبًا مِنْهَا فَأَقُولُ لَهُ : لا تُصَلِّ هَا هُنَا وَأُشِيرُ لَهُ إِلَى بَعْضِ نَوَاحِي الْمَسْجِدِ ، فَيَقُولُ : " إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى هَذَا الْمَقَامَ " .
یزید بن ابوعبید بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے ہمراہ چاشت کی نماز ادا کرنے کے لیے جایا کرتے تھے، تو سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ بطور خاص ایک مخصوص ستون کی طرف جاتے تھے اور اس کے قریب نماز ادا کرتے تھے۔ میں نے ان سے کہا: آپ یہاں نماز ادا نہ کریں۔ میں نے مسجد کے دوسرے گوشوں کی طرف اشارہ کر کے کہا: (کہ آپ وہاں نماز ادا کر لیں) تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، آپ اہتمام کے ساتھ اس جگہ (نماز ادا کرتے تھے)
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصلاة / حدیث: 2152
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (1760). تنبيه!! رقم (1760) = (1763) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، أحمد بن عبدة من شرط مسلم وحده، ومن فوقه من رجال الشيخين، وهو مكرر (1763).
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2149»