کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امام کی پیروی کی فرضیت کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی دوسرے کے ساتھ نماز پڑھے اور اپنی نماز کو لمبا کرے
حدیث نمبر: 2141
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَطَالَ حَتَّى هَمَمْتُ بِأَمْرِ سُوءٍ " . قَالَ : قِيلَ : وَمَا هَمَمْتَ بِهِ ؟ . قَالَ : هَمَمْتُ أَنْ أَجْلِسَ وَأَدَعَهُ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کی۔ آپ نے طویل نماز ادا کی، یہاں تک کہ میں نے ایک برا خیال دل میں سوچ لیا۔ راوی کہتے ہیں: ان سے دریافت کیا گیا: آپ نے کیا ارادہ کیا تھا؟ انہوں نے کہا: میں نے یہ ارادہ کیا تھا، میں بیٹھ جاتا ہوں اور آپ کو نماز ادا کرنے دیتا ہوں۔