کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جماعت کی فرضیت اور وہ عذر جو اسے چھوڑنے کی اجازت دیتے ہیں کا بیان - اس بات کا بیان کہ ہمارے بیان کردہ معاملے میں ہلکی بارش کا حکم وہی ہے جو شدید نقصان دہ بارش کا ہے
حدیث نمبر: 2083
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ ، فَأَصَابَنَا سَمَاءٌ لَمْ تَبُلَّ أَسَافِلَ نِعَالِنَا ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنَادِيَهُ : " أَنْ صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ " .
ابوملیح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ حدیبیہ کے موقع پر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ وہاں ہم یہ بارش ہو گئی جو اتنی تھی، ہمارے جوتوں کا نیچے والا حصہ بھی مکمل طور پر گیلا نہیں ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اعلان کرنے والے کو یہ حکم دیا (کہ وہ یہ اعلان کرے) ” تم لوگ اپنے رہائشی جگہ پر ہی نماز ادا کر لو ۔“