کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امام اور جماعت - جماعت کے بارے میں بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اس شخص کے لیے جو عشاء اور صبح کی نماز جماعت سے پڑھتا ہے، پوری رات قیام کی مانند لکھتا ہے
حدیث نمبر: 2058
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ وَالْغَدَاةَ فِي جَمَاعَةٍ ، فَكَأَنَّمَا قَامَ اللَّيْلَ " .
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص صبح اور عشاء کی نماز باجماعت ادا کرتا ہے گویا اس نے رات بھر نوافل ادا کیے۔ “