کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امام اور جماعت - جماعت کے بارے میں بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اس شخص پر فضل کرتا ہے جو اندھیرے میں مساجد کی طرف جاتا ہے اور اسے قیامت کے دن نور دیتا ہے جس سے وہ اس جمع میں چلتا ہے، ہم اللہ سے اس جمع کی برکت مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 2046
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مَعْشَرٍ أَبُو عَرُوبَةَ ، بِحَرَّانَ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زَيْدٍ الْخَطَّابِيُّ ، وَأَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ ، قَالا : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ مَشَى فِي ظُلْمَةِ اللَّيْلِ إِلَى الْمَسَاجِدِ ، آتَاهُ اللَّهُ نُورًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَكَذَا حَدَّثَنَا أَبُو عَرُوبَةَ ، فَقَالَ : جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ ، وَإِنَّمَا هُوَ جُنَادَةُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، وَجُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ مِنَ التَّابِعِينَ أَقْدَمُ مِنْ مَكْحُولٍ ، وَجُنَادَةُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ مِنْ أَتْبَاعِ التَّابِعِينَ وَهُمَا شَامِيَّانَ ثِقَتَانِ .
سیدنا ابودرداء، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص تاریک رات میں مسجد کی طرف پیدل چل کر جاتا ہےاللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے نور عطا فرمائے گا۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوعروبہ نے ہمیں یہ حدیث اسی طرح بیان کی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے جنادہ بن ابوامیہ نامی راوی تابعین کے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور مکحول سے مقدم ہیں جبکہ جنادہ بن ابوخالد نامی راوی تبع تابعین کے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ دونوں راوی شام کے رہنے والے ہیں۔ اور دونوں ثقہ ہیں۔