کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امام اور جماعت - جماعت کے بارے میں بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ اس شخص پر فضل کرتا ہے جو مسجد آتا ہے اور اس کے ہر قدم پر نیکیاں لکھتا ہے
حدیث نمبر: 2045
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ ، ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ يَرْعَى الصَّلاةَ ، كَتَبَ لَهُ كَاتِبَاهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا إِلَى الْمَسْجِدِ عَشْرَ حَسَنَاتٍ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَبُو عُشَّانَةَ اسْمُهُ : حَيُّ بْنُ يُؤْمِنَ مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ فُسْطَاطِ مِصْرَ .
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب کوئی شخص وضو کرے پھر وہ نماز کی حفاظت کے لیے مسجد کی طرف آئے، تو اس کے دونوں کاتب فرشتے مسجد کی طرف جانے والے ہر قدم کے بدلے میں دس نیکیاں نوٹ کرتے ہیں ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابوعشانہ نامی راوی کا نام حیی بن یومن ہے اور مصر کے شہر فسطاط سے تعلق رکھنے والے ثقہ راوی ہیں۔