کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: امام اور جماعت - جماعت کے بارے میں بیان - اس بات کا بیان کہ مسجد آنے والے کے ایک قدم سے گناہ معاف ہوتا ہے اور دوسرے سے درجہ بلند ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2044
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ ، ثُمَّ مَشَى إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللَّهِ لِيَقْضِيَ فَرِيضَةً مِنْ فَرَائِضِ اللَّهِ ، كَانَ خَطْوَتَاهُ : إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً ، وَالأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص اپنے گھر میں وضو کرے پھر وہ اللہ کے کسی گھر کی طرف چل کر جائےاللہ تعالیٰ کے فرائض میں سے کوئی فرض ادا کرے تو اس کے دونوں قدموں میں سے ایک (قدم) گناہ کو مٹاتا ہے۔ دوسرا (قدم) درجے کو بلند کرتا ہے ۔“