کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا تسبیح، تحمید اور تکبیر سے بندے کے گناہ معاف کرتا ہے اگر وہ انہیں نماز کے بعد معلوم تعداد کے ساتھ کہے
حدیث نمبر: 2013
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، بِحِمْصَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ بَكَّارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى ، قَالا : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ ، حَاجِبِ سُلَيْمَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ سَبَّحَ اللَّهَ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ دُبُرَ صَلاتِهِ ، وَحَمِدَهُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، وَكَبَّرَهُ ثَلاثًا وَثَلاثِينَ ، وَخَتَمَ الْمِائَةَ بِلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ وَلَوْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : رَفَعَهُ يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مَالِكٍ وَحْدَهُ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص نماز کے بعد تیس مرتبہ سبحان الله تیس مرتبہ الحمدللہ اور تیس مرتبہ اللہ اکبر پڑھتا ہے اور یہ (درج ذیل) کلمہ پڑھ کر پورا ایک سو کر لیتا ہے۔ ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔ بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے حمد اسی کے لئے مخصوص ہے وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔ “ تو اس شخص کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ جتنے ہوں۔ امام ابوحاتم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام مالک رحمہ اللہ کے حوالے سے صرف یحیی بن صالح نے یہ روایت ” مرفوع حدیث “ کے طور پر نقل کی ہے۔