کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز میں قنوت پڑھنے کا بیان - اس مقام کا ذکر جہاں نمازی اپنی نماز میں قنوت کرتا ہے
حدیث نمبر: 1981
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : وَاللَّهِ إِنِّي لأَقْرَبُكُمْ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ : " يَقْنُتُ فِي صَلاةِ الظُّهْرِ ، وَصَلاةِ الْعِشَاءِ ، وَصَلاةِ الصُّبْحِ ، بَعْدَ مَا يَقُولُ : سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، فَيَدْعُو لِلْمُؤْمِنِينَ ، وَيَلْعَنُ الْكَافِرِينَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اللہ کی قسم! میں تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز مطابق نماز ادا کرتا ہوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ظہر کی نماز میں عشاء کی نماز میں اور فجر کی نماز میں «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَہ» کہنے کے بعد قنوت نازلہ پڑھا کرتے تھے وہ اس میں اہل ایمان کے لئے دعا کیا کرتے تھے اور کافروں پر لعنت کیا کرتے تھے۔