کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس سلام کی کیفیت کا ذکر جو مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر نماز سے پہلے کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 1956
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْجَرَادِيُّ ، بِالْمَوْصِلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ الرَّسْعَنِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، وَمَنْصُورٍ ، وَحُصَيْنٍ ، وأبي هاشم ، وَحَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، وأبي إسحاق ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ ، وَالأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : كُنَّا لا نَدْرِي مَا نَقُولُ فِي الصَّلاةِ ، نَقُولُ : السَّلامُ عَلَى اللَّهِ ، السَّلامُ عَلَى جِبْرِيلَ ، السَّلامُ عَلَى مِيكَائِيلَ ، فَعَلَّمَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلامُ ، فَإِذَا جَلَسْتُمْ فِي رَكْعَتَيْنِ ، فَقُولُوا : التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ ، وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ ، السَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ قَالَ أَبُو وَائِلٍ فِي حَدِيثِهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا قُلْتَهَا ، أَصَابَتْ كُلَّ عَبْدٍ صَالِحٍ فِي السَّمَاءِ وَالأَرْضِ . وَقَالَ أَبُو إِسْحَاقَ فِي حَدِيثِهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ : إِذَا قُلْتَهَا أَصَابَتْ كُلَّ عَبْدٍ مُقَرَّبٍ وَنَبِيٍّ مُرْسَلٍ ، أَوْ عَبْدٍ صَالِحٍ أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمیں یہ نہیں معلوم تھا، ہم نماز میں کیا پڑھیں۔ ہم یہ پڑھا کرتے تھےاللہ تعالیٰ پر سلام ہو سیدنا جبرائیل پر سلام ہو۔ سیدنا میکائیل پر سلام ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعلیم دی۔ آپ نے ارشاد فرمایا: بے شکاللہ تعالیٰ خود سلامتی عطا کرنے والا ہے، جب تم دو رکعات ادا کرنے کے بعد بیٹھو تو یہ پڑھو۔ ” تمام زبانی جسمانی اور مالی عباداتاللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہیں۔ اے نبی آپ پر سلام ہواللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اوراللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو۔ “ ابووائل نامی راوی نے اپنی روایت میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں۔ “ جب تم یہ پڑھ لو گے تو آسمان اور زمین میں موجود ہر نیک بندے تک (تمہارا اسلام) پہنچ جائے گا ۔“ ابواسحاق نامی راوی نے اپنی روایت میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں۔ ” جب تم انہیں پڑھ لو گے تو ہر مقرب بندے اور مرسل نبی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نیک بندے تک (تمہارا اسلام) پہنچ جائے گا ۔“ (پھر تم یہ پڑھو) ” میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں،اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں، سیدنا محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔