کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - نمازی کے لیے رکوع اور سجدے میں اللہ جل وعلا کی تسبیح کرنے کا ذکر
حدیث نمبر: 1898
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ الْغَافِقِيُّ ، عَنْ عَمِّهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ : فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ سورة الواقعة آية 74 ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْعَلُوهَا فِي رُكُوعِكُمْ " . فَلَمَّا نَزَلَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى سورة الأعلى آية 1 ، قَالَ : " اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : عَمُّ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ اسْمُهُ : إِيَاسُ بْنُ عَامِرٍ مِنْ ثِقَاتِ الْمِصْرِيِّينَ .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی۔ ” تم اپنے عظیم پروردگار کے اسم کی تسبیح بیان کرو “ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے اپنے رکوع میں شامل کر لو جب یہ آیت نازل ہوئی: ” تم اپنے اعلیٰ پروردگار کے اسم کی تسبیح بیان کرو “ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” تم لوگ اسے اپنے سجود میں شامل کر لو ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): موسیٰ بن ایوب نامی راوی کے چچا کا نام ایاس بن عامر ہے اور یہ مصر سے تعلق رکھنے والے ” ثقہ “ راوی ہیں۔