کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ رکوع میں ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا چاہیے، جبکہ اس سے پہلے ان کے لیے تطبيق (ہاتھ باندھنا) استعمال کرنا جائز تھا
حدیث نمبر: 1882
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، يَقُولُ : صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ أَبِي ، فَطَبَّقْتُ بَيْنَ كَفَّيَّ ، ثُمَّ وَضَعْتُهُمَا بَيْنَ فَخِذِيَّ ، فَنَهَانِي عَنْ ذَلِكَ ، وَقَالَ : " كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ، فَنُهِينَا عَنْهُ ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَضَعَ عَلَى الرُّكَبِ " .
مصعب بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز ادا کی میں نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تطبیق دی پھر میں نے انہیں اپنے دونوں زانوں کے درمیان رکھ لیا تو میرے والد نے مجھے اس سے منع کیا، اور فرمایا ہم پہلے ایسا کیا کرتے تھے، پھر ہمیں اس سے منع کر دیا گیا، اور ہمیں یہ حکم دیا گیا، ہم (اپنے ہاتھ) گھٹنوں پر رکھیں۔