کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - مالک بن الحویرث کے اس عمل کا ذکر جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی نماز میں کرنے کا حکم دیا
حدیث نمبر: 1873
أَخْبَرَنَا شَبَّابُ بْنُ صَالِحٍ ، بِوَاسِطٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ : أَنَّهُ رَأَى مَالِكَ بْنَ الْحُوَيْرِثِ : " إِذَا صَلَّى كَبَّرَ ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ ، وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ ، رَفَعَ يَدَيْهِ " ، وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ هَكَذَا .
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کو دیکھا، جب انہوں نے نماز ادا کی تو تکبیر کہی اور رفع یدین کیا جب انہوں نے رکوع میں جانے کا ارادہ کیا، تو رفع یدین کیا۔ جب رکوع سے سر اٹھایا، تو رفع یدین کیا۔ انہوں نے یہ بات بیان کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس طرح کیا کرتے تھے۔