کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی ہمارے بیان کردہ مقام پر اپنے ہاتھوں کو اپنے کانوں تک اٹھا سکتا ہے
حدیث نمبر: 1863
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ إِذَا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِي الصَّلاةِ حَتَّى يُحَاذِيَ بِهِمَا أُذُنَيْهِ ، وَإِذَا رَكَعَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ " .
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تھے، تو آپ تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے۔ یہاں تک کہ دونوں ہاتھ کانوں تک لے آتے تھے۔ جب آپ رکوع میں جاتے تھے اور جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تھے۔ (تو بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے)