کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ مأموم اپنے امام کے پیچھے قراءت بلند آواز سے کرے
حدیث نمبر: 1843
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ أُكَيْمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، ، أَنَّهُ قَالَ : صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً ، فَجَهَرَ فِيهَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ ، اسْتَقْبَلَ النَّاسَ ، فَقَالَ : " هَلْ قَرَأَ آنِفًا مِنْكُمْ أَحَدٌ ؟ " . قَالُوا : نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ . فَقَالَ : " لأَقُولُ مَا لِي أُنَازَعُ الْقُرْآنَ ؟ ! " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز پڑھائی۔ آپ نے اس میں بلند آواز میں قرأت کی جب آپ نے نماز مکمل کی تو لوگوں کی طرف رخ کیا۔ ارشاد فرمایا: کیا ابھی تم میں سے کسی نے تلاوت کی۔ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں بھی سوچ رہا تھا کہ کیا وجہ ہے، قرآن (کی تلاوت میں) میرے لیے رکاوٹ آ رہی ہے ۔“