کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی مغرب کی نماز میں قراءت کو قصار المفصل تک محدود کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 1837
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : " مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَشْبَهَ صَلاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ فُلانٍ ، أَمِيرٌ كَانَ بِالْمَدِينَةِ ، قَالَ سُلَيْمَانُ : فَصَلَّيْتُ أَنَا وَرَاءَهُ ، فَكَانَ يُطِيلُ فِي الأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ ، وَيُخَفِّفُ الأُخْرَيَيْنِ ، وَيُخَفِّفُ الْعَصْرَ ، وَيَقْرَأُ فِي الأُولَيَيْنِ مِنَ الْمَغْرِبِ بِقِصَارِ الْمُفَصَّلِ ، وَفِي الْعِشَاءِ بِوَسَطِ الْمُفَصَّلِ ، وَفِي الصُّبْحِ بِطِوَالِ الْمُفَصَّلِ " .
سلیمان بن یسار یہ بات بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ میں نے فلاں شخص کے مقابلہ میں کسی شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہہ نماز ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ انہوں نے یہ بات مدینہ منورہ کے گورنر کے بارے میں کہی تھی۔ سلیمان نامی راوی کہتے ہیں: میں نے بھی اس شخص کے پیچھے نماز ادا کی تھی، تو وہ ظہر کی ابتدائی دو رکعات میں طویل قرأت کرتے تھے اور آخری دو رکعات نسبتاً مختصر ادا کرتے تھے۔ وہ عصر کی نماز کو مختصر ادا کرتے تھے اور مغرب کی نماز کی ابتدائی دو رکعات میں قصار مفصل تلاوت کرتے تھے اور عشاء کی نماز میں اوساط مفصل کی تلاوت کرتے تھے جبکہ فجر کی نماز میں طوال مفصل کی تلاوت کرتے تھے۔