کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ایک دوسری روایت کا ذکر جو اس بات کی صحت کو واضح طور پر بیان کرتی ہے جو ہم نے ذکر کی ہے
حدیث نمبر: 1834
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَدِمْتُ فِي فِدَاءِ أَهْلِ بَدْرٍ ، " فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الْمَغْرِبَ وَهُوَ يَقْرَأُ : " وَالطُّورِ . وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ سورة الطور آية 1 - 2 " .
محمد بن جبیر اپنے والد (سیدنا جبیر بن مطعم) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ میں اہل بدر کے فدیہ کے سلسلے میں آیا۔ تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا اس وقت آپ لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھا رہے تھے۔ اور آپ سورت طور کی تلاوت کر رہے تھے۔