کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ ہمارے بیان کردہ قراءت سے زیادہ پڑھے
حدیث نمبر: 1828
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " كُنَّا نَحْزِرُ قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الظُّهْرِ ، فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ قَدْرَ ثَلاثِينَ آيَةً ، فِي كُلِّ رَكْعَةٍ ، قَدْرَ " الم تَنْزِيلُ " السَّجْدَةَ ، وَفِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُخْرَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ ، وَحَزَرْنَا قِرَاءَتَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنَ الْعَصْرِ ، عَلَى قَدْرِ الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ ، وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الْعَصْرِ ، عَلَى قَدْرِ النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے (نماز میں) قیام کا اندازہ لگایا کرتے تھے۔ تو ظہر کی نماز میں ابتدائی دو رکعات میں تیس آیات کی تلاوت کی مقدار جتنا ہوتا تھا آپ ہر ایک رکعت میں سورۃ الم تنزیل سجدہ جتنی تلاوت کرتے تھے اور (ظہر کی نماز) میں آخری دو رکعات میں اس سے نصف تلاوت کرتے تھے۔ ہم نے عصر کی نماز کی ابتدائی دو رکعات میں آپ کی تلاوت کا اندازہ لگایا تو یہ ظہر کی آخری دو رکعات جتنی ہوتی تھی۔ اور ہم نے عصر کی آخری دو رکعات میں آپ کے قیام کا اندازہ لگایا تو یہ اس سے نصف ہوتا تھا، (جو آپ عصر کی پہلی دو رکعات میں قیام کرتے تھے)