کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جس نے حدیث کی صنعت سے ناواقف شخص کو یہ وہم دلایا کہ نماز میں سورتوں کو تقسیم کرنا مستحسن ہے
حدیث نمبر: 1814
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمِّي ، يَقُولُ : إِنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصُّبْحَ ، فَسَمِعَهُ : " يَقْرَأُ فِي إِحْدَى الرَّكْعَتَيْنِ مِنَ الصُّبْحِ : وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَهَا طَلْعٌ نَضِيدٌ سورة ق آية 10 " ، قَالَ شُعْبَةُ : وَسَأَلْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى ، فَقَالَ : " سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ بِ ق " .
زیاد بن علاقہ بیان کرتے ہیں: میرے چچا یہ بات بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں صبح کی نماز ادا کی تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صبح کی نماز کی دو رکعت میں سے ایک رکعت میں یہ آیت تلاوت کرتے سنا: ” اور لمبی کھجوریں جن کے خوشے تہہ در تہہ ہوتے ہیں۔“ شعبہ کہتے ہیں میں نے اپنے استاد سے دوسری مرتبہ اس حدیث کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۃ ق کی تلاوت کرتے سنا۔