کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی ایک رکعت میں دو سورتیں جمع کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 1813
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا وَائِلٍ ، يُحَدِّثُ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : إِنِّي قَرَأْتُ الْمُفَصَّلَ اللَّيْلَةَ كُلَّهُ فِي رَكْعَةٍ ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : هَذَا كَهَذِّ الشِّعْرِ ، " لَقَدْ عَرَفْنَا النَّظَائِرَ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرِنُ بِهِنَّ ، فَذَكَرَ عِشْرِينَ سُورَةً مِنَ الْمُفَصَّلِ ، سُورَتَيْنِ ، سُورَتَيْنِ فِي رَكْعَةٍ " .
ابووائل بیان کرتے ہیں ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا بولا: میں نے گزشتہ رات ایک رکعت میں مفصل سورت کی تلاوت کی تو سیدنا عبداللہ نے کہا: یہ تو شعر کو تیزی سے پڑھنے کی مانند ہو گیا ہمیں یاد ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جیسی سورتیں ملا کر پڑھتے تھے۔ پھر انہوں نے مفصل سے تعلق رکھنے والی ہیں سورتوں کا تذکرہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ دو، دو سورتیں ایک رکعت میں پڑھا کرتے تھے۔