کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس حکم کو رد کرتا ہے کہ جو شخص سورۃ الفاتحہ کی قراءت نہ جانتا ہو، وہ اسے فارسی میں پڑھے
حدیث نمبر: 1810
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ الأَصْفَهَانِيُّ بِالْكَرَخِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوَفَّقٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي لا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَتَعَلَّمَ الْقُرْآنَ ، فَعَلِّمْنِي مَا يُجْزِئُنِي مِنَ الْقُرْآنِ . قَالَ : " قُلْ : سُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلا إِلَهَ إِلا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَلا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ " . قَالَ : هَذَا لِلَّهِ ، فَمَا لِي ؟ قَالَ : " قُلْ : رَبِّ اغْفِرْ لِي ، وَارْحَمْنِي ، وَاهْدِنِي ، وَعَافِنِي ، وَارْزُقْنِي " . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَقَدْ مَلأَ يَدَيْهِ خَيْرًا " .
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں قرآن کا علم حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ آپ مجھے ایسی چیز کی تعلیم دیں جو قرآن کی جگہ کافی ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم یہ پڑھو۔ «سبحان الله والحمدلله والله أكبر ولا حول ولا قوة الا بالله» اس شخص نے کہا: یہ تو اللہ کے لیے ہے۔ میرے لیے کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ پڑھو۔ ” اے میرے پروردگار تو میری مغفرت کر دے مجھ پر رحم کر مجھے ہدایت نصیب کر تو مجھے عافیت نصیب کر اور تو مجھے رزق عطا کر۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے اپنے دونوں ہاتھ بھلائی سے بھر لیے ہیں۔