کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کے طریقہ کا بیان - نماز کی طرف کھڑے ہونے والے کے لیے سکون کے حکم کا ذکر جب وہ اپنا فرض ادا کرنے کا ارادہ کرے
حدیث نمبر: 1755
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاةُ ، فَلا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي ، وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ " .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جب نماز کیلئے اقامت کہی جائے، تو تم اس وقت کھڑے نہ ہو جب تک مجھے نہیں دیکھ لیتے۔ تم پر سکینت (یعنی اطمینان اور سکون) اختیار کرنا لازم ہے ۔“