کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - اس شخص کے لیے جنت کے وجوب کا ذکر جو نماز قائم کرتا ہے اور رمضان کے روزے رکھتا ہے
حدیث نمبر: 1747
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ هِلالِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ، وَأَقَامَ الصَّلاةَ ، وَصَامَ رَمَضَانَ ، كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ ، هَاجَرَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، أَوْ جَلَسَ حَيْثُ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخصاللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہو اور نماز قائم کرے اور رمضان کے روزے رکھےاللہ تعالیٰ پر یہ بات لازم ہے، وہ اسے جنت میں داخل کرے۔ خواہ اس نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی ہو۔ یا وہیں بیٹھا رہا ہو جہاں اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصلاة / حدیث: 1747
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (921): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح.
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 1744»