کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - عصر اور فجر کی نماز کے وقت فرشتوں کے تعاقب کا ذکر
حدیث نمبر: 1736
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ مَلائِكَةٌ اللَّيْلِ وَمَلائِكَةُ النَّهَارِ ، فَيَجْتَمِعُونَ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ وَصَلاةِ الْعَصْرِ ، ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ الَّذِينَ بَاتُوا فِيكُمْ ، فَيَسْأَلُهُمْ رَبُّهُمْ ، وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ : كَيْفَ تَرَكْتُمْ عِبَادِي ؟ قَالُوا : تَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ ، وَأَتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” رات اور دن کے فرشتے آگے پیچھے تمہارے درمیان آتے ہیں۔ وہ فجر اور عصر کی نماز میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ پھر وہ فرشتے اوپر چلے جاتے ہیں جنہوں نے تمہارے ساتھ رات بسر کی ہوتی ہے۔ ان کا پروردگار ان سے سوال کرتا ہے حالانکہ وہ اس کے بارے میں زیادہ علم رکھتا ہے، تم نے میرے بندوں کو کس حالت میں چھوڑا ہے، تو وہ جواب دیتے ہیں: ہم نے انہیں اس حالت میں چھوڑا ہے، وہ نماز ادا کر رہے تھے۔ جب ہم ان کے پاس گئے تھے، تو وہ اس وقت بھی نماز ادا کر رہے تھے ۔“