کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - اس شخص کے گناہوں کے ہٹنے اور درجات کی بلندی کا ذکر جو اپنی نماز میں اللہ عز وجل کے لیے سجدہ کرتا ہے
حدیث نمبر: 1735
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمِ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ ، حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ هِشَامٍ الْمُعَيْطِيُّ ، حَدَّثَنِي مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيُّ ، قَالَ : لَقِيتُ ثَوْبَانَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ لَهُ : حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ عَسَى اللَّهُ أَنْ يَنْفَعَنِي بِهِ ، فَقَالَ : عَلَيْكَ بِالسُّجُودِ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّهِ سَجْدَةً ، إِلا رَفَعَ اللَّهُ لَهُ بِهَا دَرَجَةً ، وَحَطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً " . قَالَ مَعْدَانُ : ثُمَّ لَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَسَأَلْتُهُ ، فَقَالَ لِي مِثْلَ ذَلِكَ .
معدان بن طلحہ یعمری بیان کرتے ہیں میری ملاقات سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی جو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔ میں نے ان سے کہا: مجھے کوئی حدیث بیان کریں، تاکہاللہ تعالیٰ اس کے ذریعے مجھے نفع عطا کرے تو انہوں نے کہا: تم پر سجدے کرنا لازم ہے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ” جو بھی شخصاللہ تعالیٰ کیلئے ایک سجدہ کرتا ہے،اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے ایک درجے کو بلند کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے اس کے ایک گناہ کو ختم کرتا ہے ۔“ معدان بیان کرتے ہیں پھر میری ملاقات سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ہوئی میں نے ان سے یہ سوال کیا۔ انہوں نے بھی اس کی مانند جواب دیا:۔