کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: پانچ نمازوں کا فضیلت کا بیان - نمازوں کی پابندی کرنے والے کے لیے ایمان کے اثبات کا ذکر
حدیث نمبر: 1721
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِذَا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ يَعْتَادُ الْمَسْجِدَ ، فَاشْهَدُوا عَلَيْهِ بِالإِيمَانِ ، قَالَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا : إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ سورة التوبة آية 18 " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : دَرَّاجٌ هَذَا مِنْ أَهْلِ مِصْرَ ، اسْمُهُ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ السَّمْحِ ، وَكُنْيَتُهُ : أَبُو السَّمْحِ ، وَأَبُو الْهَيْثَمِ هَذَا اسْمُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ عَمْرٍو الْعُتْوَارِيُّ مِنْ ثِقَاتِ أَهْلِ فِلَسْطِينَ ، وَقَوْلُهُ : " عَلَيْهِ " بِمَعْنَى " لَهُ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب تم کسی شخص کو باقاعدگی سے مسجد کی طرف آتے ہوئے دیکھو تو اس کے ایمان کے بارے میں گواہی دو کیونکہاللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ” بیشکاللہ تعالیٰ کی مسجد کو وہ شخص آباد کرتا ہے، جواللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ” دراج نامی راوی مصر سے تعلق رکھتا ہے، اس کا نام عبدالرحمن بن سمح ہے، اور اس کی کنیت ” ابوالسمح“ ہے۔ ابوہیثم نامی راوی کا نام سلیمان بن عمرو عتواری ہے، یہ فلسطین سے تعلق رکھنے والے ” ثقہ “ راویوں میں سے ایک ہے۔ روایت کے الفاظ میں لفظ ” علیہ “ لفظ ” لہ “ کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔