کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کی شرائط کا بیان - اس مدت کا ذکر جب مسلمانوں نے کعبہ کی طرف رخ کرنے کے حکم سے پہلے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھی
حدیث نمبر: 1716
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : " لَمْا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ ، صَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا ، أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا ، وَكَانَ يُحِبُّ أَنْ يُوَجَّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا : قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ ، فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا ، فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144 ، فَمَرَّ رَجُلٌ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَهُمْ رُكُوعٌ ، فَقَالَ : هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ قَدْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَنَّهُ وَجَّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : صَلَّى الْمُسْلِمُونَ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ بَعْدَ قَدُومِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ سَبْعَةَ عَشْرًا شَهْرًا وَثَلاثَةَ أَيَّامٍ سَوَاءً ، وَذَلِكَ أَنَّ قُدُومَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ كَانَ يَوْمَ الاثْنَيْنِ ، لاثْنَتَيْ عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ مِنْ رَبِيعٍ الأَوَّلِ ، وَأَمَرَهُ اللَّهُ جَلَّ وَعَلا بِاسْتِقْبَالِ الْكَعْبَةِ يَوْمَ الثُّلاثَاءِ ، لِلْنِصْفِ مِنْ شَعْبَانَ ، فَذَلِكَ مَا وَصَفْتُ عَلَى صِحَّةِ مَا ذَكَرْتُ .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو آپ نے سولہ ماه تک یا شاید سترہ ماہ تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی۔ آپ اس بات کے خواہش مند تھے، آپ کا رُخ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا جائے، تواللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ” ہم آسمان میں تمہارے چہرے کا اوپر کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم تمہیں عنقریب اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے، جس سے تم راضی ہو گے، تو تم اپنے چہرے کو مسجد حرام کی سمت میں پھیر لو ۔“ پھر ایک شخص انصار کے پاس سے گزرا جو رکوع کی حالت میں تھے اس شخص نے گواہی دے کہ یہ بات کہی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر دیا گیا ہے۔ امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد مسلمانوں نے سترہ ماہ تین دن تک بیت المقدس کی طرح رخ کر کے نماز ادا کی تھی کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ۱۲ ربیع الاول کو پیر کے دن مدینہ منورہ تشریف لائے تھے اوراللہ تعالیٰ نے منگل کے دن ۱۵ شعبان المعظم کو خانہ کعبہ کی طرف رخ کرنے کا حکم دیا تو یوں ہماری ذکر کردہ بات درست شمار ہو گی۔