کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نماز کی شرائط کا بیان - اس سبب کا ذکر جس کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کیا جو ہم نے بیان کیا
حدیث نمبر: 1708
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو قُدَيْدٍ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، وَقَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ ، قَالا : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَوَاتِ كُلَّهَا يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ بِوَضُوءٍ وَاحِدٍ ، وَمَسَحَ عَلَى خُفِيهِ " ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : إِنِّي رَأَيْتُكَ الْيَوْمَ صَنَعْتَ شَيْئًا لَمْ تَكُنْ تَصْنَعُهُ قَبْلَ الْيَوْمِ ، قَالَ : " عَمْدًا فَعَلْتُ يَا عُمَرُ " .
سلیمان بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن تمام نمازیں ایک ہی وضو کے ساتھ ادا کیں۔ آپ نے (وضو کرتے ہوئے) اپنے موزوں پر مسح کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: میں نے آج آپ کو ایک ایسا کام کرتے ہوئے دیکھا ہے، جو آپ آج سے پہلے نہیں کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! میں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔