کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اذان کا بیان - اس اذان کی کیفیت کا ذکر جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایام میں دی جاتی تھی
حدیث نمبر: 1673
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : " كَانَ الأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَبِي بَكْرٍ ، وَعُمَرَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ، فَلَمْا كَانَ عُثْمَانُ كَثُرَ النَّاسُ فَأَمَرْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي عَلَى الزَّوْرَاءِ " .
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ اقدس میں اذان کے کلمات دو، دو مرتبہ کہے جاتے تھے (یعنی جمعہ کے دن ایک اذان ہوتی تھی، اور ایک اقامت ہوتی تھی) یہاں تک کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا عہد حکومت آیا اور لوگ زیادہ ہو گئے، تو انہوں نے مؤذن کو یہ ہدایت کی کہ وہ زوراء کے مقام پر (جمعے کے دن) دوسری اذان دیں۔