کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اذان کا بیان - اس ترغیب کا ذکر کہ اذان دینے پر قرعہ اندازی کی جائے
حدیث نمبر: 1659
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ بِمَنْبِجَ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ يَعْلَمْ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الأَوَّلِ ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لاسْتَهَمُوا عَلَيْهِ ، وَلَوْ يَعْلَمْونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اگر لوگوں کو یہ پتہ چل جائے کہ اذان اور پہلی صف میں (کیا اجر و ثواب) ہے، اور پھر انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے اس کا موقع ملے، تو وہ اس کے لئے قرعہ اندازی بھی کر لیں اور اگر انہیں یہ پتہ چل جائے کہ عشاء اور فجر (کی نماز باجماعت) میں کیا اجر و ثواب ہے، تو وہ ان دونوں میں ضرور شریک ہوں۔ اگرچہ وہ گھسٹ کر چل کر آئیں ۔“