کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص مسجد سے تیر لے کر گزرے وہ اس کی نوک کو پکڑے
حدیث نمبر: 1647
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيانُ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ : يَا أَبَا مُحَمَّدٍ أَسَمِعْتَ جَابِرًا ، يَقُولُ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مَرَّ بِأْسَهُمٍ فِي الْمَسْجِدِ : " أَمْسِكْ بِنُصُولِهَا ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ .
سفیان کہتے ہیں میں نے عمرو بن دینار سے دریافت کیا: اے ابومحمد! کیا آپ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں سے تیر لے کر گزرنے والے شخص سے یہ فرمایا تھا: ” اس کی دھار کی طرف سے اسے پکڑ کر رکھو، تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔