کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اس شخص کے لیے صدقہ لکھتا ہے جو مسجد میں تھوک دیکھ کر اسے دفن کرتا ہے
حدیث نمبر: 1642
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ : أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فِي الإِنْسَانِ سِتُّونَ وَثَلاثُ مِائَةِ مَفْصِلٍ ، عَلَيْهِ أَنْ يَتَصَدَّقَ عَنْ كُلِّ مَفْصِلٍ مِنْهُ بِصَدَقَةٍ " ، قَالُوا : وَمَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " النُّخَاعَةُ تَرَاهَا فِي الْمَسْجِدِ فَتَدْفِنُهَا ، أَوِ الشَّيْءُ تُنَحِّيهِ عَنِ الطَّرِيقِ ، فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فَرَكْعَتَا الضُّحَى تَجْزِيَانِكَ " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : هَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ مَرْوَ ، وَالْبَصْرَةَ .
عبدالله بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” انسان میں تین سو ساٹھ جوڑ ہوتے ہیں۔ آدمی پر بات لازم ہے، ان میں سے ہر ایک جوڑ کی طرف سے ایک صدقہ کرے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون شخص اس کی طاقت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تھوک جو تم مسجد میں دیکھتے ہو اور پھر اسے دفن کر دیتے ہو یا وہ (تکلیف دہ) چیز جسے تم راستے سے ہٹا دیتے ہو (یہ صدقہ ہے) اور اگر تمہیں یہ چیز نہیں ملتی، تو چاشت کے وقت ادا کی جانے والی دو رکعات تمہارے لئے کافی ہوں گی ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ وہ حدیث ہے جسے نقل کرنے میں اہل مرد اور اہل بصرہ منفرد ہیں۔