کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ مسجد میں تھوک بن آدم کے اعمال کی برائیوں میں سے ہے قیامت کے دن
حدیث نمبر: 1640
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، بِبُسْتَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ هِشَامًا ، عَنْ وَاصِلٍ ، مَوْلَى أَبِي عُيَيْنَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمُرَ ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : " عُرِضَتْ عَلَيَّ أُمَّتِي بِأَعْمَالِهَا حَسَنَةٍ وَسَيِّئَةٍ ، فَرَأَيْتُ فِي مَحَاسِنِ أَعْمَالِهِمُ الأَذَى يُمَاطُ عَنِ الطَّرِيقِ ، وَرَأَيْتُ فِي مَسَاوِئِ أَعْمَالِهِمِ النُّخَاعَةَ فِي الْمَسْجِدِ لا تُدْفَنُ " .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میرے سامنے میری اُمت کے تمام اچھے اور برے اعمال پیش کئے گئے، تو میں نے ان کے اچھے اعمال میں یہ چیز دیکھی کہ وہ گندگی جو راستے سے ہٹا دی جاتی ہے، اور ان کے برے اعمال میں یہ چیز دیکھی کہ مسجد میں تھوک پھینکی گئی اور اسے دفن نہیں کیا گیا ۔“