کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اس شخص سے ایذا پاتا ہے جو مسجد کی قبلہ کی طرف تھوکتا ہے
حدیث نمبر: 1636
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمْ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ الْجُذَامِيَّ ، حَدَّثَهُ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَيْوَانَ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ خَلادٍ ، أَنَّ رَجُلا أَمَّ قَوْمًا ، فَبَصَقَ فِي الْقِبْلَةِ ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ فَرَغَ : " لا يُصَلِّي لَكُمْ " ، فَأَرَادَ بَعْدَ ذَلِكَ أَنْ يُصَلِّيَ لَهُمْ ، فَمَنَعُوهُ ، وَأَخْبَرُوهُ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " نَعَمْ " ، وَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ : " إِنَّكَ آذَيْتَ اللَّهَ " .
سیدنا سائب بن خلاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص اپنی قوم کی امامت کر رہا تھا۔ اس نے قبلہ کی طرف تھوک دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف دیکھ رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے فارغ ہونے کے بعد ارشاد فرمایا: اس نے تم لوگوں کو نماز نہیں پڑھائی ہے۔ اس کے بعد اس شخص نے ان لوگوں کو نماز پڑھانے کا ارادہ کیا، تو لوگوں نے اسے منع کر دیا، اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بارے میں بتایا اس نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جی ہاں (راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی: ” تم نےاللہ تعالیٰ کو تکلیف پہنچائی ہے ۔“