کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مسجد قباء میں اللہ اور آخرت کی نیت سے نماز پڑھنے والے کے لیے خیر ثابت کی گئی
حدیث نمبر: 1626
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أُنَيْسِ بْنِ أَبِي يَحْيَى ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ : إِنَّ رَجُلا مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ وَرَجُلا مِنْ بَنِي خُدْرَةَ ، امْتَرَيَا فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى ، فَقَالَ الْخُدْرِيُّ : هُوَ مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ الْعُمَرِيُّ : هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ ، قَالَ : فَخَرَجَا حَتَّى جَاءَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلاهُ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : " هُوَ هَذَا الْمَسْجِدُ ، مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ ، وَفِي ذَلِكَ خَيْرٌ كَثِيرٌ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنوعمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے ایک شخص اور بنوخدرہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے درمیان اس مسجد کے بارے میں بحث ہو گئی جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔ خدری شخص نے کہا: اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ہے۔ عمری شخص نے کہا: اس سے مراد مسجد قبا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں۔ یہ دونوں صاحبان نکلے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد یہ مسجد ہے اس سے مراد اللہ کے رسول کی مسجد ہے، اور اس میں بہت زیادہ بھلائی ہے۔