کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مدینہ کے مسجد میں نمازی کی نماز دیگر مساجد کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ جاتی ہے
حدیث نمبر: 1623
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالَقَانِيُّ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سَهْمِ بْنِ مِنْجَابٍ ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : وَدَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا ، فَقَالَ : " أَيْنَ تُرِيدُ ؟ " ، قَالَ : أُرِيدُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صَلاةٌ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ أَفْضَلُ مِنْ مِائَةِ صَلاةٍ فِي غَيْرِهِ ، إِلا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو رخصت کرتے ہوئے دریافت کیا تم کہاں جانا چاہتے ہو اس نے عرض کی میں بیت المقدس جانا چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” اس مسجد (یعنی مسجد نبوی میں) ایک نماز ادا کرنا اس کے علاوہ اور کسی بھی جگہ پر ایک سو نمازیں ادا کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے البتہ مسجد حرام کا معاملہ مختلف ہے ۔“