کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ جو شخص کسی بھی شہر سے مدینہ کے مسجد کی طرف نکلے، اس کے ہر ایک قدم پر نیکی لکھی جاتی ہے
حدیث نمبر: 1622
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالا : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ الْعَلاءِ بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمْةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مِنْ حِينِ يَخْرُجُ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنْزِلِهِ إِلَى مَسْجِدِي ، فَرِجْلٌ تَكْتُبُ لَهُ حَسَنَةً ، وَرِجْلٌ تَحُطُّ عَنْهُ سَيِّئَةً ، حَتَّى يَرْجِعَ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جو شخص اپنے گھر سے نکل کر میری اس مسجد کی طرف آتا ہے، تو (اس کے) ہر ایک قدم پر اس کے لئے نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر اس کے گناہ کو ختم کر دیا جاتا ہے۔ (ایسا اس وقت تک ہوتا رہتا ہے)، جب تک وہ واپس نہیں آتا۔