کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس خبر کا ذکر جو حدیث کی صنعت میں مہارت نہ رکھنے والے کو یہ وہم دلاتی ہے کہ ربیعہ بن عثمان کی خبر جو ہم نے ذکر کی معیوب ہے
حدیث نمبر: 1606
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ : " تَمَارَى رَجُلانِ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى ، فَقَالَ رَجُلٌ : هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ ، وَقَالَ آخِرُ : هُوَ مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هُوَ مَسْجِدِي هَذَا " . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : الطَّرِيقَانِ جَمِيعًا مَحْفُوظَانِ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں بحث ہو گئی جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔ ایک شخص نے یہ کہا: کہ اس سے مراد مسجد قبا ہے دوسرے شخص نے کہا: اس سے مراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” اس سے مراد میری یہ مسجد ہے ۔“ (امام ابوحاتم فرماتے ہیں:) اس کے دونوں طرق محفوظ ہیں۔