کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مساجد کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ جو مسجد تقویٰ پر مبنی ہے وہ مدینہ کا مسجد ہے
حدیث نمبر: 1604
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : اخْتَلَفَ رَجُلانِ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا : هُوَ مَسْجِدُ الْمَدِينَةِ ، وَقَالَ الآخَرُ : هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ ، فَأَتَوَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " هُوَ مَسْجِدِي هَذَا " .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔ ان میں سے ایک کا کہنا تھا اس سے مراد مدینہ منورہ کی مسجد (یعنی مسجد نبوی) ہے۔ دوسرے کا کہنا تھا اس سے مراد مسجد قبا ہے وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ” اس سے مراد میری یہ مسجد ہے ۔“